ارنا نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تخلیقات و تالیفات اور آثار کی نشرو اشاعت کے مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفت روزہ " خط حزب اللہ " نے پیر 6 مئی کو رہبر انقلاب اسلامی سے عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی کی ملاقات کی تفصیل شائع کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں کردوں سے ایرانی عوام کی قربت پر زور دیا۔
آپ نےنیچروان بارزانی سے کہا کہ ہم اپنے اور کرد برادری کے درمیان چاہے وہ عراق میں ہوں یا ایران میں، دوسری ہر قوم سے زیادہ قربت دیکھتے ہیں؛ وہ ہمارا حصہ ہیں ۔
آپ کا تبصرہ